پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا،عید الاضحی بدھ 22اگست کو منائی جائے گی
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی بدھ 22اگست کو منائی جائے گی ۔
کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی ۔
مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کچھ علاقوں میں موسم ابر آلود رہا مگر کمیٹی کو مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ۔
گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آیا تھا جس کے بعد پاکستان میں بھی چاند نظر آنے کے قوی امکانات تھے ۔