پاکستان میں بھی ’’ بائیکاٹ فرانس‘‘ مہم میں تیزی آگئی
اسلام آباد (92 نیوز)فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذموم حرکت پر پاکستان میں بھی ’’بائیکاٹ فرانس‘‘ مہم میں تیزی آ گئی ۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئےگئے ۔
ریلیوں اور مظاہروں میں فرانس کے اسلام مخالف اقدامات کی بھرپور مذمت کی گئی ۔ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں تعظیمِ رسول ﷺ ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا جب کہ فضل الرحمٰن کہتے ہیں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پورا ہفتہ احتجاج کیا جائے گا۔