پاکستان سٹیٹ آئل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی (92نیوز) پاکستان سٹیٹ آئل کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دیا گیا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت پیٹرولیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں ڈاکٹر مصدق ملک ایڈیشنل سیکرٹری وزرات پیٹرولیم اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ بورڈ کے ممبران مقرر ہوئے جبکہ ایم ڈی او جی ڈی سی زاہد میر ،حسن نواز تارڑ اور ڈی جی آئل بھی بورڈ ممبر مقرر ہوئے۔ پی ایس او بورڈ چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔