Thursday, September 19, 2024

پاکستان دیرپا استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان دیرپا استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
December 4, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاکستان دیرپا استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں کامیاب آپریشنز کی بدولت سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی۔ غیر ملکی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا عالمی برادری پاکستان کو اپنے میڈیا نمائندگان کے ذریعے دیکھتی ہے۔ پاکستان میں بحالی امن کے بعد سرحد پار پر امن افغانستان کے خواہاں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا پاکستان میں بہتر امن و استحکام کی تصویر کشی کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین معاشی مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے۔