Friday, September 20, 2024

پاکستان اور امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاو روکنے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ

پاکستان اور امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاو روکنے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ
March 2, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستان اور امریکہ نے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاو کو روکنے اور کشمیر سمیت دیگر مسائل پر پاک بھارت مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں پاکستانی تعاون کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے اور مستحکم پاکستان خطے کے مفاد میں ہے۔ شدت پسندی کےخلاف اقدامات پر جان کیری نے نوازشریف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مسعود اظہر کی حراست سمیت پاکستان کے اقدامات قابل ذکر ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل المدتی پارٹنرشپ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔