Tuesday, April 30, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے گزشتہ ہفتہ مایوس کن رہا، 1487 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے گزشتہ ہفتہ مایوس کن رہا، 1487 پوائنٹس کی کمی
February 8, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے گزشتہ ہفتہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ اور کاروبار کے دوران 1487 پوائنٹس کمی کا سامنا رہا۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نے بھی سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی، 3 سے 7 فروری کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ اور ہنڈرڈ انڈیکس 1487 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 143 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران 67 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ۔۔ اور سرمایہ کاروں کے شیئرز کی مالیت 275 ارب روپے کم ہوکر 7575 ارب روپے ہوگئی۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی مارکیٹیں متاثر ہورہی ہیں۔ جس کے اثرات پاکستانپر بھی نظر آئے اور سرمایہ کار شیئرز کی خریداری کے بجائے فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں، جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اجلاس کی بدولت سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کرلیا۔