پاک فوج کے زیر اہتمام ہیوی بائیکس ریلی کا انعقاد
کوئٹہ (92 نیوز) ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر تقریبات جاری ہیں ۔ کوئٹہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام ہیوی بائیکس ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں منفرد بائیکس شائقین کی خاص توجہ کا مرکز رہیں۔
ریلی کا آغاز ہوا تو بوم بوم کرتی چمچماتی بائیکس نے کرتب دکھا کر شائقین سے داد وصول کی ۔
رائیڈرز کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پراس ریلی کے ذریعے دنیا بھر کے ہیوی بائیکس رائیڈرز کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان پر امن ملک ہے۔
ریلی مختلف شاہراہوں سے چکر لگاتی ہوئی پولو گراﺅنڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔