پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
اعلامیہ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔