پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا
ڈھاکہ (92 نیوز) پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
پاکستانی ٹیم چٹا گانگ سے ڈھاکا پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ کپتان بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل اور کامران غلام نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی پریکٹس کی۔
Pakistan Test players optional training session underway.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 2, 2021
Babar Azam, Saud Shakeel, Fawad Alam, Azhar Ali and Kamran Ghulam are at the practice session. The second #BANvPAK Test begins in Dhaka on Saturday.#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/zNfZVwrylo
باقی تمام کھلاڑی آج ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں شرکت کریں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔