پال ریان امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر منتخب
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)ریپبلکن پارٹی کے پال ریان امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکرمنتخب ہوگئے،ریان نے ڈیموکریٹس کی نینسی پاؤل کوشکست دی۔
تفصیلات کےمطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکرکے لیے جمعرات کے روزووٹنگ ہوئی،جس میں ریپبلکن پارٹی کے پال ریان دوسوچھتیس ووٹ حاصل کرکے ایوان نمائندگان کے اسپیکرمنتخب ہوئے ہیں،جبکہ ان کے مدمقابل ڈیموکریٹس کی نینسی پیلوسی ایک سوچوراسی ووٹ حاصل کرسکی اس سے پہلے جان بوہنیرنے اسپیکرکے عہدے سے باضابطہ طورپرمستعفیٰ ہونے کااعلان کیا ۔