پارک لین ریفرنس، نیب کی تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کر دی ۔ ایک ملزم نے پلی بارگین کی درخواست کردی ۔
احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی ، نیب نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی استدعا کردی ۔
نیب کی جانب سے کہا گیا کہ کیس پراسیس میں ہے، مفرور ملزم یونس کوڈواوی کینیڈا فرار ہوگیا ہے ۔ ایک ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے ۔
جج احتساب عدالت نے کہا کہ پہلے ملزمان کے نمائندے مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کرنا ہے ۔
نیب کی جانب سے کہا گیا کہ حاضری یقینی بنانے کے لیے ملزمان سے 10، 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے لیے جائیں۔