Friday, September 20, 2024

پارلیمنٹ سپریم مگر آئین پارلیمنٹ سے بالا تر ہے،چیف جسٹس

پارلیمنٹ سپریم مگر آئین پارلیمنٹ سے بالا تر ہے،چیف جسٹس
February 20, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کل ایک پیغام دیا گیا کہ عدالت قانون میں مداخلت نہیں کرسکتی  مگر میں ہمیشہ  کہتا ہوں پارلیمنٹ سپریم مگر آئین پارلیمنٹ سے بالا تر ہے

میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر ادارے کیلئے کچھ حدود مقرر ہیں،ہم کمزور نہیں،وضاحت نہیں دے رہے۔؎

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ طاقت کا بھرپور استعمال نیک نیتی سے کریں گے ،  میڈیا میرے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر نہ کرے ۔