Tuesday, April 30, 2024

ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 3افراد ہلاک

ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 3افراد ہلاک
December 2, 2019
ٹیکساس ( 92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس  میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ سین انتونیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے شمالی حصہ میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اس پر سوار تینوں مسافر ہلاک ہو گئے، بدقسمت طیارہ شوگر لینڈ شہر سے روانہ ہوا تھا۔ دوران پرواز  طیارے کے انجن میں  خرابی پیدا ہو گئی تھی ، پائلٹ نے طیارے کا رخ سین انتونیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑا تاہم لینڈنگ سے قبل ہی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ ایک روز قبل بھی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔