ٹیسٹ میں کلین سویپ کا موقع ضائع ہونے پر مصباح نے معافی مانگ لی
دبئی (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کو تینوں فارمیٹس میں کلین سویپ کرنے کا سنہری موقع ضائع ہونے پر مصباح الحق نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔ شارجہ ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا بلے بازوں سے غلطیاں ہوئیں‘ میچ نہ جیتنے پر وہ شائقین سے معذرت خواہ ہیں۔
مصباح نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم غلطیوں پر قابو پاکر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ٹیسٹ کپتان نے سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔