Thursday, September 19, 2024

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کا دو رکنی وفد بھارت پہنچ گیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کا دو رکنی وفد بھارت پہنچ گیا
March 7, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کا دو رکنی وفد بھارت پہنچ  گیا۔ سکیورٹی ٹیم دھرم شالہ کا بھی دورہ کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم  بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلے گی یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان اور پی سی بی کے چیف سکیورٹی افسر کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم  وابگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ٹیم آج نئی دہلی پہنچے گی جس کے بعد وہ دھرم شالہ کا دورہ کرے گی جہاں انیس مارچ کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شیڈول ہے لیکن ہندو انتہاپسند تنظیموں نے میچ نہ ہونے دینے کی دھمکی دے رکھی ہے اور اس میچ کے لیے ہماچل پردیش کی حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سکیورٹی ٹیم ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی ٹیم بھارت واپسی پر سکیورٹی انتظامات کے بارے رپورٹ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو پیش کرے گی جس کے بعد پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نہ  بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔