Friday, May 3, 2024

ٹویٹر نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو صارفین کی جانب سے پوسٹ کی جانیوالی معلومات اور ڈیٹا کی فراہمی بند کردی

ٹویٹر نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو صارفین کی جانب سے پوسٹ کی جانیوالی معلومات اور ڈیٹا کی فراہمی بند کردی
May 10, 2016
واشنگٹن (ویب ڈٰیسک)ٹویٹر نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو صارفین کی جانب سے پوسٹ کی جانیوالی معلومات اور ڈیٹا کی فراہمی بند کر دی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹویٹر کے اقدام سے انٹیلی جنس ایجنسیوں کیلئے داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا پتہ لگانا مشکل ہو جائیگا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی  ایجنسیوں کو  داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے دنیا  بھرمیں رونما ہونیوالے  واقعات کی فیڈ  ٹویٹر پر پوسٹ کی جاتی تھی جس سے معلومات کی صارفین اور نیوز ایجنسیوں تک  فوری ترسیل ممکن ہوتی تھی ۔یہ معلومات   ڈیٹا مائنر نامی کمپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور نیوز ایجنسیوں کو بھی فراہم کرتی ہے ۔ برسلز ائر پورٹ اور پیرس میں دہشت گردی کے واقعات کے الرٹ بھی ڈیٹا مائنر کی طرف سے فراہم کئے گئے تھے  ۔ٹویٹر کا کہنا ہے کہ حکومتوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو  لوگوں کی نگرانی اور جاسوسی کیلئے ڈٖیٹا نہ دینا  اس کی پالیسی رہی ہے اور اس نے ڈیٹا مائنر کو کسی حکومت یا انٹیلی جنس ایجنسی کو ڈیٹا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی ۔