ٹوکیو اولمپکس ایک سال کے لیے ملتوی کردیئے گئے
ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس ایک سال کے لیے ملتوی کردیئے گئے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے اب ٹوکیو اولمپکس 2021 میں ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے منتظمین نے اولمپکس کو 2021 کے لیے ملتوی کر دیا۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی اور جاپان کے درمیان اتفاق ہوگیا۔