ٹورڈی فرانس سائیکل ریس،19واں مرحلہ پروموز روگلک کے نام
فرانس ( 92 نیوز) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا انیس واں مرحلہ یوگوسلاویہ کے پروموز روگلک نے جیت لیا ، انگلینڈ کے گیرئینٹ تھامس کی ایونٹ میں برتری برقرار ہے۔
انیسویں مرحلے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی لگن میں سائیکلسٹ نے خوب مہارت دکھائی ۔ شائقین نے بھی سائیکلسٹ کی شاندا ر پرفارمنس کو خوب سراہا اور دل کھول کر داد دی ۔
یوگوسلاویہ کے سائیکلسٹ پروموز روگلک نے سب کو پیچھے چھوڑتے پہلے فنش لائن عبورکر کے انیسواں مرحلہ اپنے نام کر لیا ۔
انگلینڈ کے گیرئینٹ تھامس کی ایونٹ میں برتری برقرار ہے۔