ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ سلوینیا کے پریموز روگلک نے جیت لیا
پیرس ( 92 نیوز) ٹورڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سلوینیا کے روگلک نے 160.5 کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے،سات منٹس اور سنتالیس سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
ایونٹ میں فرانس کے جولین کو مجموعی برتری حاصل ہے۔