ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، الیگزینڈرگینائز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
پیرس (92 نیوز) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے بارہویں مرحلے میں فرانس کے الیگزینڈرگینائز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں سائیکلسٹ بازی لیجانے کے لیے خوب جان لگانے میں مصروف ہیں۔
12 ویں مرحلے میں بھی شرکا نے شاندار پرفارمنس دکھائی ،دیکھنے والوں نے بھی عمدہ کارکردگی کوخوب سراہا۔
فرانس کے الیگزینڈرگینائز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی۔
فرنچ سائیکلسٹ نے 180 اعشاریہ ایک کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ،22منٹس اور 59 سیکنڈز میں عبور کیا۔
ہالینٖڈ کے وین بارلے نے دوسری ، یوکرائن کے مارک پاڈن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسپین کے جیسس ہیراڈا کا مجموعی برتری پر قبضہ برقرار ہے۔