Thursday, September 19, 2024

ٹنڈوالہٰ یار اور میرپور خاص میں پاک سرزمین پارٹی کی ریلی پر حملے کا مقدمہ درج

ٹنڈوالہٰ یار اور میرپور خاص میں پاک سرزمین پارٹی کی ریلی پر حملے کا مقدمہ درج
April 2, 2016
ٹنڈو الہٰ یار (نائنٹی ٹو نیوز) ٹنڈوالہ یار میں پاک سرزمین کے رہنماء مصطفی کمال، انیس قائم خانی اور دیگر رہنماؤں کی ریلی پر حملے کا مقدمہ عمر حیات قائم خانی کی مدعیت میں ٹنڈو الٰہ یار کے اے سیکشن تھانے پر 341.506/2.427.504.147.148.149.337.A.I337 F.I PPC کے تحت درج کیا گیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے مختلف گھروں پر چھاپے مارے گئے جس میں متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ دو روز قبل پاک سرزمین کے رہنماؤں کی ریلی جو کہ کراچی سے میرپور خاص جا رہی تھی ٹنڈوالہٰ یار میں حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر اسٹیشن چوک کہ مقام پر ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے گاڑیوں پر حملہ کیا۔ دونوں جماعتوں کے کارکنان میں ہاتھا پائی ہوئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ اے سیشن پر رات گئے درج کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے ضلع بھر کی نفری کو جمع کیا گیا اور پولیس کی جانب سے قلعہ ایریا، چوڑی پاڑہ، پریم نگر، سادات کالونی سمیت متعدد مقامات پر گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ پولیس کسی بھی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کر رہی ہے۔