ٹرمپ کی دھمکیاں قومی شناخت پر طمانچہ ، جواب دینا ہوگا، شہبازشریف
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں ہماری قومی شناخت پر طمانچہ ہے ۔ قوت ارادی اور دلیری سے جواب دینا ہو گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے نکل کر عزت وقار کی زندگی بسر کرنا ہوگی ۔
شہباز شریف نے لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کرکے امریکہ کو بتانا چاہئے کہ ہمیں ایسی امداد نہیں چاہئے جس سے بے توقیری ہو ۔