Tuesday, April 30, 2024

ٹام مورے کو برطانوی قوم نے سر آنکھوں پر بٹھا لیا

ٹام مورے کو برطانوی قوم نے سر آنکھوں پر بٹھا لیا
April 27, 2020

لندن ( 92 نیوز)زندہ قومیں اپنے ہیروز کی دل سے قدر کرتی ہیں جس کی تازہ مثال کیپٹن ٹام مورے  کی ہے جنہیں 99سال 362دن کی عمر میں برطانوی قوم نے سرآنکھوں پر بٹھا لیا ہے۔

کورونا سےنبردآزما برطانوی طبی عملے کیلئے انفرادی طور پر 30ملین پاؤنڈ کا عطیہ اکٹھا کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے کیپٹن ریٹائرڈ ٹام مورے کو 30اپریل کو انکی 100ویں سالگرہ پر سرکاری سطح پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا ،رائل ائیر فورس کا دستہ کیپٹن مورے کو خصوصی فلائی پاسٹ پیش کرے گا۔

ملکہ الزبتھ دوئم کیپٹن مورے کو ان کی سالگرہ پرخصوصی تہنیتی ٹیلی گرام بھیجیں گی ، 26اپریل سے یکم مئی تک رائل پوسٹ کی مدد سے بھیجی جانے والی ڈاک پرکیپٹن مورے کے نام کی خصوصی اسٹیمپ لگائی جارہی ہے۔

بیڈفورڈ شائر کے ایک مقامی اسکول میں بچوں نے ٹام مورے کیلئے ہزاروں برتھ ڈے کارڈ تیار کرلیے ۔لندن کی مشہور پکاڈلی سرکس نے اپنے صدر دروازے پر نصب بل بورڈ کو کیپٹن مورے کی تصاویر اور ان کے کارناموں سے سجا رکھا ہے۔