ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم کے 2 کارکن 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے
کراچی(92نیوز)عدالت نےٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم کے2 کارکنوں کو90 روزکیلئےرینجرزکی تحویل میں دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نےٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم کارکن ملزم فرحان اورخرم کو نوے روزکیلئےرینجرزکی تحویل میں دےدیا،لاافسرنےبتایا کہ دونوں ملزم مخالف سیاسی جماعت کےکارکنوں سمیت تیس سے زائدشہریوں کےقتل، زبردستی ہڑتالیں کرانےاوردہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔