Tuesday, April 30, 2024

ویڈیو جعلی نہیں ،ہماری کاوشوں سے سامنے آئی ہے ، والد زینب

ویڈیو جعلی نہیں ،ہماری کاوشوں سے سامنے آئی ہے ، والد زینب
January 13, 2018

قصور ( 92 نیوز ) زینب کے والد محمد امین وزیر قانون رانا ثنا پر برس پڑےانہوں نے کہا کہ ویڈیو جعلی نہیں ہے ۔

قصور کی بے قصور اور معصوم زینب کے والد نے کہا کہ ویڈیو اصلی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ویڈیو میں ہماری ہی بیٹی ہے ۔

محمد امین نے کہا کہ یہ ویڈیو بھی ہماری کوششوں سے سامنے آئی پولیس نے اس سلسلے میں ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا۔

محمد امین نے حکام سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے جو وعدہ کیا تھا اس سے چار گنا زیادہ وقت گزر چکا ہے ۔