وہاڑی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 16 امن دشمن گرفتار‘ اسلحہ برآمد
وہاڑی (92نیوز) وہاڑی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے امن دشمنوں کے خلاف سرگرم ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران متروکے علاقہ چک نمبر نوے سے 16 ملزم گرفتار کر لیے۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔