Friday, September 20, 2024

وہاڑی، فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں سرچ آپریشنز، 140 سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست

وہاڑی، فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں سرچ آپریشنز، 140 سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست
March 31, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پولیس اور حساس اداروں کے لاہور، فیصل آباد، ملتان اور وہاڑی میں سرچ آپریشنز، ایک سو چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو پکڑ لیا گیا۔ پنجاب بھرمیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ایکشن  ہیں۔ شہر شہر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور امن دشمن پکڑے جا رہے ہیں۔ پولیس اور حساس اداروں نے لاہور، فیصل آباد، ملتان اور وہاڑی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن  کر کے ایک سو چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو پکڑ لیا۔ لاہور میں فیکٹری ایریا سے ایک کارروائی کے دوران سولہ مشتبہ افراد کو دھر لیا گیا۔ فیصل آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسی افراد کو پکڑا۔ ملتان کے علاقے پیر کالونی میں دو غیرملکی باشندوں سمیت چار کو قابو کیا۔ وہاڑی کے گردونواح میں بھی کارروائی کی گئی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس کے اس مشترکہ آپریشن میں چالیس مشتبہ افراد ہاتھ آئے۔ سانحہ لاہور کے بعد جس انداز میں فورسز نے کارروائی کا آغاز کیا ہے، لگ رہا ہے کہ قوم کو زخم دینے والے دہشت گرد اب بچ نہیں سکیں گے۔