Friday, September 20, 2024

وہاڑی : بس اور آئل ٹینکر میں تصادم‘ 13 افراد جاں بحق‘ 18 زخمی

وہاڑی : بس اور آئل ٹینکر میں تصادم‘ 13 افراد جاں بحق‘ 18 زخمی
March 1, 2016
وہاڑی (92نیوز) وہاڑی کے قریب اڈہ غلام حسین پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں ہونے والے خونیں تصادم نے 13قیمتی انسانی جانوں کا چراغ گل کر دیا جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کےلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق بس موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ رونما ہوا۔ حادثہ میں بس ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد امدادی کارروائیوں کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔