ووٹ خرید کر سینیٹر بننے والا عوام کی خدمت نہیں کرسکتا،وزیراعظم
میانوالی ( 92 نیوز ) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ووٹ خرید کر سینیٹر بننے والا عوام کی خدمت نہیں کر سکتا ۔
شاہد خاقان عباسی نے میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خریدو فروخت کرنے والے سینیٹرز کو بدنام اور ان کی مخالفت کریں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ضمیر فروشی، لوٹ کھسوٹ کی سیاست سے ملک کونقصان ہوگا۔