Friday, September 20, 2024

ونٹر اولمپکس ، اسکی جمپنگ ٹیم ایونٹ میں ناروے بازی لے گیا

ونٹر اولمپکس ، اسکی جمپنگ ٹیم ایونٹ میں ناروے بازی لے گیا
February 20, 2018

جنوبی کوریا ( 92 نیو ز) 23ویں سرمائی اولمپکس میں  ایتھلیٹس کے زبردست ایکشن جاری ہیں ۔  اسکی جمپنگ ٹیم ایونٹ میں ناروے کی ٹیم سب پر بازی لے گئی ، میڈلز ٹیبل پر ناروے پہلی، جرمنی دوسری، کینیڈا تیسری پوزیشن پر براجمان ہے  ۔

خواتین کے آئس ہاکی سیمی فائنل میں  امریکا نے فن لینڈ  جب کہ کینیڈا نے روس کومات دی  جب کہ  مینز 500 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ   میں ناروے کے لورینٹزن  نے طلائی تمغہ جیتا ۔

اسکی جمپنگ ٹیم ایونٹ میں ناروے کی ٹیم سب پر بازی لے گئی ، بوبزلائی ایونٹ میں  کینیڈا کے جسٹن کرپس جبکہ جرمنی کے فرانسسکو  نے گولڈ میڈل اپنے نا م کیا  ۔

میڈلز ٹیبل پر ناروے پہلی ،جرمنی دوسری ،کینیڈاتیسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔