وفاقی کابینہ کااجلاس، اسٹیل ملز کی اراضی لیز پر دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد ( 92 نیو ز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو ا۔ اجلاس میں اسٹیل ملز کی اراضی لیز پر دینے کے لیےکمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیر نجکاری دانیال عزیز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ وفاقی کابینہ نے اشفاق جمانی کو ایگزیکٹو ممبر پیمرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
اجلاس میں نیپرا ٹیرف میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی جب کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔