وفاقی حکومت کا تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت نے تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے ۔
اسد عمر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کررہی ہیں، وزیر اعظم عمران خان ایک دو روز میں رضاکاروں اور مالی امداد کے حوالےسے دو بڑے اعلان کریں گے، اشیا خورونوش کی قلت پیدا نہیں ہونے دیں گے،حکومت ٹرانسپورٹیشن کی مشکلات کوبھی دیکھےگی۔