وفاقی حکومت 6کروڑ افراد کو انصاف کرڈ کی سہولت فراہم کریگی ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
اسلام آباد ( 92 نیوز )وفاقی نے 6 کروڑ افراد کو انصاف کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔
چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ غریب بزرگ افراد کیلئے احساس گھر بنائے جائیں گے جب کہ یتیم خانوں کی حالت بہتر کی جائے گی ۔
چیئرپرسن احساس پروگرام کا کہنا تھا کہ مستحق انڈر گریجوایٹ طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے ، وفاقی بجٹ 2019-20 ایک کفایت شعاری پر مبنی بجٹ ہے