وفاق کی اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل ادارے واپس لینے کی تیاریاں
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی حکومت نے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل ادارے واپس لینے کی تیاریاں شروع کر دیں ،وزارتوں کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جب کہ صوبوں کی جانب سے سکیورٹی اخراجات میں حصہ نہ ملنے پر وفاق پریشان ہے ۔
وزیراعظم کو 18ویں ترمیم کےباعث قدرتی وسائل کی تقسیم اور صوبوں کےمطلوبہ کردار پرتحفظات ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی نےقدرتی وسائل پرآئین کےآرٹیکل 158کےتحت نظرثانی کی تجویزدی۔