Thursday, September 19, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مشاورت جاری ہے ، شاہ محمود قریشی

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مشاورت جاری ہے ، شاہ محمود قریشی
August 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی  نے  کہا کہ آج کے اجلاس میں پنجاب کی صورتحال پر غور کیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تاحال مشاورت جاری ہے ۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 15اگست کو ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے بہت گہرے تعلقات ہیں ،دونوں ممالک اس تعلقات کی گہرائی کو سمجھتے ہیں ، شاہ سلمان اور عمران خان کے درمیان بہت اچھی گفتگو ہوئی ۔ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سعودی شاہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ،سعودی عرب فراخ دلی سے پاکستان کا ساتھ دے گا۔