Thursday, September 19, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈاکٹر جمعہ خان مری کی ماسکو میں ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈاکٹر جمعہ خان مری کی ماسکو  میں ملاقات
December 4, 2018
ماسکو( 92 نیوز)  وزیراعلیٰ بلوچستان  جام کمال اور ڈاکٹر جمعہ خان مری کی اہم ملاقات ماسکو میں ہوئی  ، ملاقات میں بیرون ممالک  مقیم پاکستان دشمن نام نہاد لیڈران کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ کراچی میں چینی قونصلیٹ پر بلوچستان لبریشن آرمی  کی جانب سے کیے گئے حملے کے تناظر میں بات کرتے ہوئےڈاکٹر جمعہ خان مری  نے  کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ برطانوی حکومت سےاس پر شدید احتجاج کرے اور حیربیار مری کی حوالگی کا مطالبہ کرے۔ ڈاکٹرجمعہ خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بتایا کہ وہ اوپی بی یو کے یورپ چیپٹر کا بہت جلد افتتاح کرنے والے ہیں ، جس میں بہت سے ناراض بلوچ رہنما قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ماسکو میں پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  کے اعزاز میں  عشائیہ  دیا گیا،جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی ۔