وزیراعظم کی ملکی ترقی کے منصوبوں پر مخالفین کو مناظرہ کی دعوت
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی ترقی کے منصوبوں پر مخالفین کو مناظرہ کی دعوت دے دی ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی ،گیس ،توانائی کے منصوبوں پر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کیے ، سابق دور سے موازنہ کرلیں ،فرق واضح ہو جائے گا۔