وزیراعظم کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم نے کہا اسرائیلی فوج نے رمضان المبارک میں حملہ کرکے انسانیت کی تذلیل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
انسانیت کی تمام
حدود اور عالمی قوانین پامال کرتے ہوئے خصوصاً رمضان المبارک کے دوران
اسرائیلی فوجیوں کے قبلہ اول یعنی مسجدِ اقصیٰ میں اہلِ فلسطین پر حملے کی
شدید مذمت اور اہلِ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ عالمی برادری
فلسطینی عوام اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری تدبیر
کرے۔
عالمی برادری فوری طور پر فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے۔