وزیراعظم کی عراقی ہم منصب مصطفی الکاظمی کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عراقی ہم منصب مصطفی الکاظمی کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادی پیغام بھیجا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی عراق میں اصلاحات، قومی اتحاد، ترقی کیلئے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات موجود ہیں، تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کو تیار ہوں۔