وزیراعظم نے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کر دیا
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ میں ایک اور انٹری ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کر دیا۔
ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی سندھ آفیرز تعینات کیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر کی گئی۔