وزیراعظم نے ماہ رمضان کےدوران پھانسیوں پرپابندی لگادی
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ماہ رمضان کے دوران سزائے موت کے قیدیوں کو دی جانیوالی پھانسیوں پر پابندی لگادی ۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کےتقدس کومدنظررکھتےہوئےپھانسیاں موخرکردی جائیں جس پر وزارت داخلہ اورتمام متعلقہ محکموں کوہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ نائنٹی ٹونیوزنےپہلےہی یہ خبربریک کردی تھی۔