Friday, September 20, 2024

وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی
March 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے خواتین کو بااختیار بنانے کی قومی پالیسی مرتب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی۔ حکومت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قومی پالیسی کا اعلان کریگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے خواتین کی خود مختاری کے لیے 11 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی قومی پالیسی 2016ءکے لیے اپنی سفارشات مرتب کریگی۔ وزیر اعظم آفس نے پالیسی کے لیے پہلے ہی سٹیک ہولڈر کی مدد سے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے۔ کمیٹی ورکنگ پیپر کی روشنی میں اپنی سفارشات 5 مارچ سے قبل وزیر اعظم آفس کو بھجوائے گی۔ حکومت 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قومی پالیسی 2016ءکا علان کریگی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق کمیٹی کے کنوئینر وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زاہد حامد ہونگے۔ کمیٹی کے ممبران میں فاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان‘ وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر‘ اشتر اوصاف‘ ڈاکٹرشیذرہ منصب علی خان‘ شائستہ پرویز ملک‘ سینیٹر عائشہ رضا فاروق‘ ارم بخاری‘ ڈاکٹر اعجاز منیر اورسیکرٹری کیبنٹ ڈویژن شامل ہونگے۔ کمیٹی کی سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم نواز شریف دیں گے۔