وزیراعظم نے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے نام تجویز کر دئیے
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دئیے۔
سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی، عبدالجبار قریشی جبکہ بلوچستان کیلئے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ ، امان اللہ بلوچ کے نام تجویزکیے گئے۔
خط کی کاپی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر اسد قیصر کو ارسال کردی گئی۔