Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم نوازشریف کی عوامی رابطہ مہم جاری، آج مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، تیاریاں مکمل

وزیراعظم نوازشریف کی عوامی رابطہ مہم جاری، آج مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، تیاریاں مکمل
April 28, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف کی عوامی رابطہ مہم زور وشور سے جاری ہے۔ سیاسی مخالفین کو سیاسی میداان میں جواب دینے کے لئے وزیراعظم آج مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف آج مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے کے باعث مانسہرہ یونیورسٹی میں دو روز کی تعطیل بھی کی گئی ہے۔ وزیراعظم مانسہرہ میں کیڈ منصوبے کا افتتاح کریں گے جبکہ حویلیاں شاہ کوٹ مانسہرہ میں موٹروے منصوبے کا اعلان بھی کریں گے۔ یہ منصوبہ 42 ماہ میں اربوں روپے کی لاگت میں مکمل ہو گا۔ منصوبے پر چین 90 فیصد اور پاکستان 10 فیصد سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے پہلے مرحلے میں بنوں میں ایئرپورٹ کی توسیع، کوہاٹ میں موٹروے کی تعمیر، ڈی آئی خان میں اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیراعظم اگلے مرحلے میں سوات جائیں گے۔ وزیراعظم خیبر پختونخواہ کے دوروں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔ وزیراعظم پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اور تیسرے مرحلے میں سندھ کے دورے میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔