وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔
ون آن ون ملاقات کے علاوہ وزیراعظم عمران خان صوبائی وزرا سے کارکردگی اور سو روزہ پروگرام پر بریفنگ لیں گے۔
عمران خان ریلوے اسٹیشن کے قریب بننے والے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔