Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم اور مائیک پومپیو میں تعمیری گفتگو ہوئی، وزیرخارجہ کی پارلیمنٹ میں وضاحت

وزیراعظم  اور مائیک پومپیو میں تعمیری گفتگو ہوئی، وزیرخارجہ کی پارلیمنٹ میں وضاحت
August 28, 2018
اسلام آ باد( 92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مائیک پومپیو کے درمیان  تعمیری گفتگو ہوئی  تھی ، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے غلطی ہوئی  ، ہم گستاخانہ خاکوں کا معاملہ او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔ ایوان بالا میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور مائیک پومپیو کے درمیان تعمیری گفتگو ہوئی  ، غلطیاں ہوجاتی ہیں اور  امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے بھی ہوگئی ہوگی۔ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا معاملہ  او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اُٹھائیں گے ،آزادی اظہار رائے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت پارلیمنٹ کی آواز امریکہ تک پہنچائے گی  ، ملک کی خارجہ پالیسی تیار کرنے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی حاصل کی جائے گی  جبکہ گستاخانہ خاکوں پر بھی دو ٹوک الفاظ میں اپنا موقف پیش کریں گے۔