وزیراعظم 14ستمبر کو دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 14ستمبر کو دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کرین گے ۔ دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید نے سوروپے والی ٹکٹ پر ایک ، دوسو والی پر دو جب کہ اے سی والے ٹکٹ پر 10روپے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اضافی رقم ڈیم فنڈ میں دیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان 14 ستمبرکو میانیوالی اور اور مارگلہ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، وزیرریلوے شیخ رشید نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کے دوران ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ کرنے اوراضافی رقم ڈیم میں فنڈمیں جمع کرانے کااعلان کیا ۔
انہوں نے سودن میں مزدوروں کے لئے بھی ٹرین چلانے کاعندیہ دیا ۔ شیخ رشید نے اس عزم کااعادہ کیا کہ سودن میں ریلوے کو خسارے سے نکال لیں گے ۔
وزیرریلوے کاکہناتھا کوئٹہ سے تافتان تک 700 کلومیٹرپٹڑی ڈویلپ کی جائے گی،انہوں نے ریلوے میں ٹریکر اور فری وائی فائی کاکام مکمل کرنے کابھی اعلان کیا۔