وزیر داخلہ پنجاب پر حملے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سکیورٹی سخت
لاہور(92نیوز)وزیرداخلہ پنجاب پرحملےکےبعدکراچی سمیت سندھ بھرمیں سیکورٹی انتظامات مزیدسخت کردیےگئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ کےڈیرےپرحملےکےبعدکراچی سمیت سندھ بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،آئی جی سندھ کی ہدایت پرمساجد،امام بارگاہ اورریلوےاسٹیشنزسمیت دیگرپبلک مقامات پرپولیس نفری میں اضافہ کیاجارہا ہےجبکہ اسنیپ چینکنگ بھی بڑھائی جارہی ہے۔
آئی جی سندھ نےپولیس افسران اوراہلکاروں کوپٹرولنگ کی ہدایت بھی کردی۔