وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی طلبی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار طلبی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے گئے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعلیٰ کی طلبی کے خلاف متفرق درخواست دائر کی۔
دائر کردہ متفرق درخواست میں طلبی کے احکامات کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ، عدالت نے بچہ بازیابی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کررکھاہے۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کے جواب کو مسترد کر دیاتھا۔