Tuesday, April 30, 2024

وزیر اعظم کا پارلیمانی سیاست میں متحرک ہونیکا فیصلہ

وزیر اعظم کا پارلیمانی سیاست میں متحرک ہونیکا فیصلہ
November 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی سیاست میں بھرپور انداز میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ، پارٹی رہنماؤں کو بڑے قومی ایشوز پارلیمنٹ میں اٹھانے کی ہدایت کردی۔آرمی چیف کی مدت ملازمت کے تعین اور توسیع سےمتعلق قانون سازی کیلئے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی اجلاس بلانےکافیصلہ بھی ہو گیا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا تعین اور توسیع سے متعلق قانون سازی کا مرحلہ آگیا، حکومت نے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا،4دسمبر کو اجلاس بلانے کی سمری ایوان صدر کو ارسال کر دی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان بھی پارلیمانی سیاست میں متحرک ہونے کیلئےتیار ہیں، انہوں نے حکومت کو بڑے قومی ایشوز پارلیمنٹ میں اٹھانے کی بھی ہدایت دیدی، اجلاس میں حکومت قانون سازی کیلئے دیگر بلز بھی پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق چار دسمبر سے ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر عوامی مسائل اٹھائے گی،اسپیکرکی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ‏ہے۔